متفرق
کویار نے آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا کے لگژری ماڈلز فروخت کیلئے پیش کیے
ان ماڈلز کی قیمتیں 36,945 درہم سے شروع ہو کر 58,723 درہم تک جاتی ہیں۔ ہر ڈیزائن صرف 18 یونٹس تک محدود ہے۔
امارات میں جدید فونز کے شوقین افراد کے لیے خبر ہے کہ کویار نے آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور آئی فون الٹرا کے لگژری ماڈلز کی فروخت شروع کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ماڈلز مختلف منفرد ڈیزائنز میں دستیاب ہیں جن میں امپراور، کنگ، بلیک پرنس اور فیراؤ شامل ہیں۔ ان میں کروکوڈائل یا پائتھن لیدر، ٹائٹینیم اور 24 کیرٹ سونے کی پلیٹنگ استعمال کی گئی ہے۔ ہر ڈیزائن صرف 18 یونٹس تک محدود ہے۔ قیمتیں 36,945 درہم سے شروع ہو کر 58,723 درہم تک ہیں۔ کویار نے آئی فون الٹرا کے نام سے فولڈایبل ماڈل بھی پیش کیا ہے۔ یہ خبر ای آر اے نیوز گلف نے دی ہے۔